۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدرسہ باب العلم مبارکپور

حوزہ/ پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور: پرچم آزادی ہمیں اپنے ملک اور اس میں آباد ہر شخص اور ہر شی سے ہمدردی وفاداری و یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ٗ یہ پرچم آزادی ہمیں ملک کے داخلی اور خارجی شر پسند و دشمن عناصر سے ہوشیار اور چوکنا رہنے کی تاکید کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ/ ہندوستان کی یوم آزادی کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر "گھر گھر ترنگا ہر گھر ترنگا" مہم کے تحت آج مدرسہ باب العلم مبارکپور کے اساتذہ و طلباء نے ترنگا یاترا نکالی جس کی قیادت مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم نے کی۔

مولانا نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم پہلے ہندوستانی ہیں پھر مسلمان ہیں۔یہ قومی پرچم ہمارے ملک و وطن سے محبت کی علامت ہے۔وطن کی محبت ایمان کی نشانیوں میں سے ہے ایسا اسلام کا زریں پیغام بھی ہے۔لہذا سب کو اس پیغام پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چائیے۔

مولانا نے مزید کہا کہ یہ پرچم آزادی ہمیں ملک میں دور غلامی کی بے پناہ مصیبتوں،تکلیفوں اور اپنے ہی حقوق سے محرومی کی یاد دلاتا ہے۔یہ پرچم آزادی ہمیں ان ہزاروں جان نثاروں کی قربانیوں،آور شہادتوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک کو غلامی سے آزادی دلانے کی خاطر جان،مال،عزت و آبرو سب کچھ قربان کر دئیے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ پرچم آزادی ہمیں اپنے ملک اور اس میں آباد ہر شخص اور ہر شی سے ہمدردی وفاداری و یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ٗ یہ پرچم آزادی ہمیں ملک کے داخلی اور خارجی شر پسند و دشمن عناصر سے ہوشیار اور چوکنا رہنے کی تاکید کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .